31 مئی 2014 - 03:50
ناوابستہ تحریک اور گروپ 77 کے تعاون پر ایران کی تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ناوابستہ تحریک اور گروپ 77 کے درمیان تعاون پر تاکید کی ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعہ کے روز الجزائر کے دارالحکومت الجزیرہ میں ناوابستہ تحریک اور گروپ 77 کی مشترکہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد کہا کہ بین الاقوامی سطح پر مسائل و مشکلات سے مقابلے کے لئے ان دونوں بین الاقوامی تنظیموں کے درمیان تعاون بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں تنظیمیں نیویارک میں واقع اپنے مشترکہ کوآرڈینینس آفس کے توسط سے اپنے مواقف میں ہم آہنگي پیدا کرسکتی ہیں۔واضح رہے کہ 15 جون 1964 کو جنیوا میں 77 ترقی پذیر ممالک کے سربراہوں کی شرکت سے گروپ 77 کی تشکیل عمل میں آئي تھی اور اس وقت اس گروپ کے رکن ممالک کی تعداد بڑھ کر 132 ہوچکی ہے۔وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، جو ناوابستہ تحریک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے الجزائر گئے تھے، جمعہ کی شام کو الجزیرہ سے تہران کے لئے روانہ ہوگئے۔

.......

/169